Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193799
Published : 17/5/2018 4:12

بحرین میں خاندانی آمریت کی عدالت میں ایک بار پھر بے عدالتی مظاہرہ؛115شہریوں کی شہریت منسوخ

بحرین میں آمریت کی نمائشی عدالت نے اپنے ظالمانہ فیصلے کے تحت ایک سو پندرہ شہریوں کی شہریت سلب کر لی۔

ولایت پورٹل:بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ایک سو پندرہ شہریوں کی شہریت سلب کرنے کے ساتھ ساتھ ترپن بحرینی شہریوں کو عمر قید اور متعدد دیگر کو چھے سے پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے،عدالت نے ان بحرینی شہریوں پر یہ کہتے ہوئے فرد جرم عائد کی ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیا تھا،بحرین میں آل خلیفہ حکومت اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے عدالتوں کا استعمال کرتی ہے اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید اور مظاہروں میں حصہ لینے والے شہریوں پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے انہیں سنگین سزائیں دلواتی ہے،آل خلیفہ حکومت گذشتہ سات برسوں میں اب تک گیارہ ہزار بحرینی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر چکی ہے جن میں سے اس نے متعدد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے اور بہت سے دیگر کی شہریت سلب کر لی ہے،آل خلیفہ حکومت اپنے کئی مخالفین کو ملک بدر بھی کر چکی ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17