Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193803
Published : 17/5/2018 4:56

کوئی بھی بیت المقدس کو مسلمانوں سے الگ نہیں کرسکتا:ایرانی صدر

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور مسجدالاقصی کو تمام مسلمانوں میں خاص تقدس و احترام حاصل ہے اور سیاسی چالوں سے اس مقدس سرزمین کو مسلمانوں سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔
ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز  کابینہ کے اجلاس میں فلسطینی عوام کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ہمیشہ بےگناہوں کا خون بہاتی رہی ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے یوم نکبت کے موقع پر فلسطین کی مظلوم قوم اور حریت پسندوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ، نہتے مظلوم فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے،ڈاکٹر حسن روحانی نے غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ جرائم کے سلسلے میں بعض عرب و اسلامی ملکوں کی خاموشی پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم، اپنی سرزمین کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اور یہ بات قابل افسوس ہے کہ بعض مغربی ممالک، صیہونی حکومت کے جرائم کو جائز دفاع کا نام دے رہے ہیں،انھوں نے فلسطینی عوام کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں مسلمانان عالم کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ اپنے اتحاد کا تحفظ کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کریں۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22