Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193956
Published : 26/5/2018 11:36

یمن پر سعودی کا سب سے بڑا حملہ ناکام؛یمنی جوانوں کے سامنے نہیں ٹک پائی زرخرید فوج

اس رپورٹ میں یہ بھی آیا ہے کہ کئی برسوں کے دوران سعودی اتحاد کا یمن پر یہ سب سے بڑا،دقیق اور حساب شدہ حملہ تھا لیکن یمنی جوانوں نے اسے ناکام بنا کر سعودی نخوت کو خاک میں ملا دیا۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار دستوں نے سعودی عرب پر اب تک کی سب سےکاری ضرب لگائی ہے جس میں مزدور فوج کے ۱۲۰ سپاہی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی وزارت دفاع کی ایک رپورٹ میں آیا ہے کہ سعودی اتحاد نے جمعرات کے دن مغربی ساحل پر ایک بڑا حملہ کیا جو جمعہ تک جاری رہا لیکن یمنی جوانوں نے شجاعت کے جوہر دکھاتے ہوئے زرخرید فوج کے ۱۲۰ کارندوں کو ہلاک کردیا جبکہ سیکنڑوں زخمی ہوئے اور باقی فوج نے میدان سے فرار کو ہی اپنے لئے بہتر تجویز کیا ہے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی آیا ہے کہ کئی برسوں کے دوران سعودی اتحاد کا یمن پر یہ سب سے بڑا،دقیق اور حساب شدہ حملہ تھا لیکن یمنی جوانوں نے اسے ناکام بنا کر سعودی نخوت کو خاک میں ملا دیا۔
یاد رہے کہ کئی برسوں سے سعودی عرب کی طرف سے یمن پر یلغار ہے اور لوگ بھوکے مررہے ہیں لیکن افسوس عالمی برادری کے منھ پر تالے لگے ہوئے ہیں یہاں تک کہ اقوام متحدہ بھی سعودی عرب پر لگام کسنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22