Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193965
Published : 26/5/2018 13:50

جناب خدیجہ کی رحلت اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا غم

رسول خدا(ص) شدید طور پر جناب خدیجہ کے انتقال سے متاثر ہوئے آپ پر یہ غم اس قدر شاق تھا کہ آپ نے اس سال کا نام ہی غموں کا سال رکھ دیا جس میں ایک طرف جناب خدیجہ جیسی فداکار زوجہ نے داغ مفارقت دیا تو دوسری طرف جناب ابوطالب جیسے محسن اسلام نے آپکا ساتھ چھوڑا۔

ولایت پورٹل: جناب خدیجہ کی وفات نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سخت مصیبت میں مبتلا کر دیا۔ آپ شدید طور پر جناب خدیجہ کے انتقال سے متاثر ہوئے  آپ پر یہ غم  اس قدر شاق تھا کہ  آپ نے اس سال کا نام ہی غموں کا سال رکھ دیا جس میں ایک  طرف جناب خدیجہ جیسی فداکار زوجہ نے داغ مفارقت دیا تو دوسری طرف جناب ابوطالب جیسے محسن اسلام نے آپکا ساتھ چھوڑا ، یہ عام الحزن حقیقت میں  ان دو بڑے غموں کی یاد گار ہے جس میں  نبی رحمت اپنے دو بڑے حامی و مدد گاروں کو کھو کر یک و تنہا ہو گئے  ۔
رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پڑنے والی یہ مصیبت بہت عظیم تھی ، لہذاہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ ہم اس مصیبت کی یاد منائیں جس نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تڑپا دیا ۔اور کیوں نہ ایسی خاتون کی یاد منائی جا ئے جس کے صدقے میں ہم سب آج دامن اسلام میں ایک بہترین و پرسکون زندگی گزار رہے ہیں ، اور ماہ ضیافت میں دستر خوان رحمت پر اپنے مالک کی کرام نوازیوں کے جلؤوں کو دیکھ رہے ہیں ۔
شک نہیں کہ جناب خدیجہ کی بے لوث خدمات نہ ہوتیں، آپکا خلوص نہ ہوتا ، اسلام کے پھلنے پھولنے میں آپ کی دولت و ثروت نہ ہوتی تو دین محمد مکہ کی خشک و بنجر زمین  میں ہی محصور ہو کر رہ جاتا لیکن اگر آج دنیا میں اسلام کا ڈنکا بجتا ہے اور ہر طرف سے محمد رسو ل اللہ کی آواز ٓتی ہے تو یہ عنایت و کرم ہے بی بی خدیجہ سلام اللہ علیہا کا جنہوں نے نہ صرف اپنا مال دیا بلکہ انکی بیٹی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی پوری نسل کو بقاء دین پر قربان کر دیا اور آج بھی نسل زہرا سلام اللہ علیہا اسلام کے حقیقی تعلیمات کی محافظ بنی ہوئی ہے ۔  آج عراق و شام میں جو حالات ہیں یہ کتنے خطرناک ہو گئے ہوتے اگر یہی اولاد زہرا  نہ ہوتی  چاہے وہ عراق کی مرجعیت کی صورت ہو یا شام میں حسن نصرا للہ کی قیادت کی صورت میں سامراج کے مقابل پر ڈٹے حزب اللہ ہوں ،دین کے واقعی پیرو کار و حقیقی  دین کی تصویر ہمیں نظر نہ آتی اگر زہراسلام اللہ علیہا کی پاکیزہ نسل نے آج قربانیاں نہ دی ہوتیں۔
اور آ ج آپ دیکھ لیں جب فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر ساری دنیا خاموش ہے تو وہی لوگ صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں جو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے واقعی تعلیمات کو اپنے جان و دل میں اتارے ہوئے ہیں  ۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16