Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193980
Published : 27/5/2018 14:5

سعودی نیوز ایجنسی کی رسول اللہ(ص) کی شأن میں گستاخی

ٹویٹر پر ایکٹیو رہنے والے افراد کا ماننا ہے کہ اس ایجنسی کا یہ انداز محترمانہ نہیں ہے چونکہ اس نہ تو لفظ رسول اللہ(ص) کے ساتھ’’صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم‘‘ کا استعمال کیا اور دوسرے یہ کہ انہوں نے آل سعود کے دور کی مسجد النبی(ص) کو خود رسول اللہ(ص) کے دور کی اس مسجد سے بہتر بتانے کی کوشش کی جسے خود رسول اللہ(ص) نے اپنے دست حق پرست سے تعمیر کیا تھا۔گویا اس دور کی تزیین کاری سے مسجد زیادہ افضل ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی رسمی نیوز ایجنسی(واس) نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر ایک جملہ لکھ عاشقان رسول اکرم(ص) کے دلوں کو بڑی چوٹ پہونچائی ہے۔
اس نیوز ایجنسی کے ٹویٹ کا عنوان تھا’’مسجد النبی کے گلدستے،کہاں وہ زمانہ جب مسجد کی چھت پر اذان ہوتی تھی اور کہاں اس وقت مسجد میں موجود ۱۰ خوبصورت گلدستے‘‘۔
ٹویٹر پر ایکٹیو رہنے والے افراد کا ماننا ہے کہ اس ایجنسی کا یہ انداز محترمانہ نہیں ہے چونکہ اس نہ تو لفظ رسول اللہ(ص) کے ساتھ’’صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم‘‘ کا استعمال کیا اور دوسرے یہ کہ انہوں نے آل سعود کے دور کی مسجد النبی(ص) کو خود رسول اللہ(ص) کے دور کی اس مسجد سے بہتر بتانے کی کوشش کی جسے خود رسول اللہ(ص) نے اپنے دست حق پرست سے تعمیر کیا تھا۔گویا اس دور کی تزیین کاری سے مسجد زیادہ افضل ہوگئی ہے۔
جب ریٹویٹ اور اعتراضات کا سلسلہ زیادہ بڑھا تو اس نیوز ایجنسی نے اس ٹویئیٹ کو ڈیلیٹ کرکے اس کی جگہ یہ جملہ لکھ دیا’’مسجد النبی(ص) کے خوبصورت گلدستے زائرین کو اپنی طرف جذب کرتے ہیں‘‘۔






آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24