Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193985
Published : 27/5/2018 14:56

الحدیدہ کو سعودی فوج کا قبرستان بنا دیں گے: یمنی فوج کے ترجمان

یمنی فوج کے اس عہدیدار نے بڑی جرأت کے ساتھ کہا ہے کہ کرائے کی فوج یمن کے عوام اور جانبازوں کے عزم کو تسخیر نہیں کرسکتی۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے نائب ترجمان’’عزیز راشد ‘‘ نے کچھ عربی اور غربی نشریاتی اداروں کی طرف سے اس افواہ کا انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی فوجیں الحدیدہ بندرگاہ سے قریب پہونچ چکی ہیں اور کچھ ہی دن کے بعد صنعاء پر سعودی اتحاد کا قبضہ گا۔
یمنی فوج کے اس عہدیدار نے بڑی جرأت کے ساتھ  کہا ہے کہ کرائے کی فوج یمن کے عوام اور جانبازوں کے عزم کو تسخیر نہیں کرسکتی۔
ہمارے رضاکاردستوں اور فوج میں اتنی ہمت ہیں کہ صنعاء کی طرف اٹھنے والے ہر غاصب کے پیر کاٹ دیں اور ہم الحدیدہ کو ہی سعودی اتحاد کا قبرستان بنادیں گے۔
انہوں نے اس افواہ کے پیچھے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن زمینی طور پر یمن سے ہار چکا ہے لیکن افواہوں کے سہارے کچھ دن میدان میں اپنی موجودگی ثابت کر نئے نقشے کی تیاری کررہا ہے لیکن یمنی فوج اب انہیں کوئی موقع نہیں دے گی۔
یاد رہے کہ پانچ برس ہونے کو ہے اور یمن پر ہر روز سعودی نام نہاد اتحاد کے بم گرتے ہیں اس ملک کے ہسپتال، اسکول،اور رفاہ عامہ کے بہت سے ادارے نیز تنصیبات خراب ہوچکی ہے لیکن یمن کے رضاکار دستوں اور فوج نے ابھی تک دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25