Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 193994
Published : 28/5/2018 11:38

کیا اس بار بھی حیدر العبادی کے سرپر سجے گا وزیر اعظم کا تاج؟

آج تک ہونے والی متعدد میٹنگس میں وزیر اعظم کے لئے چند نام بارہا سیاسی حلقہ میں گونج رہے ہیں ان میں سرفہرست:حیدر العبادی،ان کے بعد’’فالح الفیاض‘‘ پھر’’قصی السہیل‘‘ اور آخر میں ’’محمد شیاع سودانی‘‘ وغیرہ کے نام گردش کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل: سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت عراق میں وزارت عظمٰی کے منصب کے لئے متعدد سیاسی پارٹیوں و تنظیموں میں قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔
حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو بھی واضح اکثریت نہیں ملی کہ جس کے دم پر وہ اکیلی حکومت تشکیل دے سکے لہذا لامحالہ طور پر کچھ پارٹیوں کو آپسی اتحاد کے ذریعہ ہی وزیر اعظم سمیت تمام کابینہ کا انتخاب عمل میں لانا ہوگا۔
حالیہ عراقی الیکشن میں مقتدیٰ صدر کی پارٹی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری،اور اس کے بعد’’الفتح‘‘ اور تیسرے نمبر پر موجودہ وزیر اعظم حیدر العبادی کی پارٹی رہی ہے۔
آج تک ہونے والی متعدد میٹنگس میں وزیر اعظم کے لئے چند نام بارہا سیاسی حلقہ میں گونج رہے ہیں ان میں سرفہرست:حیدر العبادی،ان کے بعد’’فالح الفیاض‘‘ پھر’’قصی السہیل‘‘ اور آخر میں ’’محمد شیاع سودانی‘‘ وغیرہ کے نام گردش کررہے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25