Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194001
Published : 28/5/2018 12:58

رہبر انقلاب کی زبانی معاشرہ میں تقویٰ کے آثار

ایسا معاشرہ جو تقویٰ کا مالک ہوگا اور خدا کی منتخب کردہ راہ کو اچھے طریقہ سے چنے گا اور بڑی دقت نظر کے ساتھ اس پر چلے گا وہ دنیا میں خدائی نعمتوں سے بہرہ مند ہونے کے ساتھ ہی دنیاوی عزت بھی حاصل کرے گا اور خداوند عالم دنیاوی امور سے متعلق علم و معرفت بھی اسے عطا کرے گا۔

ولایت پورٹل: اگر کوئی قوم یا فرد،تقویٰ کا مالک ہوگا تو دنیا اور آخرت کی سبھی نیکیاں اس کے اختیار میں ہوں گی۔ تقویٰ کا فائدہ بس خدا کی مرضی کا حصول اور قیامت میں جنت میں داخل ہونے کے لئے نہیں ہے بلکہ تقویٰ کا مالک انسان اس کا فائدہ دنیا میں بھی دیکھتا اور محسوس کرتا ہے۔ ایک ایسا معاشرہ جو تقویٰ کا مالک ہوگا اور خدا کی منتخب کردہ راہ کو اچھے طریقہ سے چنے گا اور بڑی دقت نظر کے ساتھ اس پر چلے گا وہ دنیا میں خدائی نعمتوں سے بہرہ مند ہونے کے ساتھ ہی دنیاوی عزت بھی حاصل کرے گا اور خداوند عالم دنیاوی امور سے متعلق علم و معرفت بھی اسے عطا کرے گا۔ جو معاشرہ تقویٰ اختیار کرتے ہوئے اپنی راہ پر گامزن ہوتا ہے، اس معاشرے میں زندگی کا ماحول پرسکون، صحتمند اور محبت و الفت سے سر شاراس معاشرہ کے افراد کے تعاون و اتحاد باہمی سے آمیختہ ہوا کرتا ہے۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24