Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194010
Published : 29/5/2018 10:35

یونیورسٹیوں کے ہزاروں نابغہ طلباء کی رہبر انقلاب سے ملاقات

رپورٹ کے مطابق کل شام افطار میں رہبر انقلاب کے مہمان وہ پاک اور مؤمن جوان تھے جو ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں تحصیل علم میں مصروف ہیں جو اس اسلامی انقلاب کا مستقبل،ایران کی امید اور ملک کی سربلندی کی ضمانت ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق کل شام افطار میں رہبر انقلاب کے مہمان وہ پاک اور مؤمن جوان تھے جو ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں تحصیل علم میں مصروف ہیں جو اس اسلامی انقلاب کا مستقبل،ایران کی امید اور ملک کی سربلندی کی ضمانت ہے۔
یہ پرخلوص ملاقات کا سلسلہ تقریباً 3 گھنٹہ تک چلتا رہا جس میں مختلف یونیورسٹیز کے نابغہ طلباء نے ایران کی تینوں حکومتی محکموں سے اپنی توقعات اور مطالبات اور شکایات کو رہبر انقلاب اسلامی کے حضور میں رکھا۔
رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بھی ان جوانوں کے اس جزبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آج کی ملاقات صرف ملاقات ہی نہیں بلکہ ایک کلاس تھی جس میں سوالات و جوابات کا سلسلہ تھا اور مجھے اپنے جوان طلباء کا یہ مطالبہ گر حوصلہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اور مستقبل قریب میں اس جذبہ کے خوش آئند نتائج نکلیں گے نیز رہبر انقلاب نے ان جوانوں کو انقلابی ہونے، انقلابی رہنے اور انقلابی حکمت عملی اپنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے معینہ اھداف تک پہونچنے کے لئے پوری طاقت اور سرعت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔رہبر انقلاب نے ان جوان طلباء کو اپنے معینہ اہداف تک پہونچنے کی کنجی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کی کنجی یہ ہے کہ جوان اپنی پوری انرژی،جذبہ اور فکر و کوشش کے ساتھ ہر میدان میں حاضر رہیں۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18