Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194013
Published : 29/5/2018 11:10

مقتدیٰ صدر:

امریکہ ایک استعماری ملک ہے؛کسی کو عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے

عراق کی الصدر پارٹی اور’’سائرون‘‘ اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ امریکہ کو عراق کے حکومتی مسائل اور کابینہ کی تشکیل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ولایت پورٹل: الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراق کی الصدر پارٹی اور’’سائرون‘‘ اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ امریکہ کو عراق کے حکومتی مسائل اور کابینہ کی تشکیل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مقتدیٰ صدر نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ امریکہ ایک استعماری ملک ہے جو دوسرے ممالک میں اپنی بساط بچھانے کے درپئے رہتا ہے لیکن عراق اس کے لئے تلخ تجربہ ثابت ہوسکتا ہے۔
جب مقتدیٰ صدر سے عراق میں  ایران کی مداخلت کے متعلق پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا: ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جسے اپنے منافع عزیز ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ایران ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا اور اسی طرح ہم اس امر کے بھی قائل ہیں کہ عراق بھی ایران کے اندرونی امور میں مداخلت نہ کرے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21