Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194016
Published : 29/5/2018 13:47

جسٹس ناصر الملک پاکستان کے نگراں وزیر اعظم مقرر

یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہوتے ہوئے ایک نگراں وزیر اعظم کی ضرورت اس وجہ سے پیش آئی کہ اپوزیشن کو الیکشن میں دھاندلے بازی اور دھوکہ دھڑی کے آثار نظر آرہے تھے اور برسراقتدار پارٹی نے بھی اپوزیشن کے مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے جسٹس ناصر الملک نگراں وزیر اعظم مقرر کردیا گیا ہے۔
ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت کو پانچ برس ہوا چاہتے ہیں جس میں پہلے نواز شریف اور پھر ان کے بعد خاقاق عباسی نے بطور وزیر اعظم ملک کو اپنی خدمات پیش کیں۔ لیکن اب جبکہ کابینہ کا وقت ختم ہورہا ہے تو الیکشن اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نگراں وزیر اعظم کی ضرورت کے پیش نظر جسٹس ناصر الملک کا انتخاب عمل میں آیا ہے تاکہ الیکشن شفاف طور پر منعقد ہوسکیں۔
اس منصب کے لئے بہت سے نام تھے لیکن تنہا وہ نام جس پر اپوزیشن نے بھی اعتماد کیا وہ جسٹس ناصر کا نام تھا چونکہ تاریخ پاکستان میں جسٹس ناصر کا ماضی بڑا درخشاں رہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہوتے ہوئے ایک نگراں وزیر اعظم کی ضرورت اس وجہ سے پیش آئی کہ اپوزیشن کو الیکشن میں دھاندلے بازی اور دھوکہ دھڑی کے آثار نظر آرہے تھے اور برسراقتدار پارٹی نے بھی اپوزیشن کے مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے جسٹس ناصر الملک نگراں وزیر اعظم مقرر کردیا گیا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20