Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194021
Published : 29/5/2018 13:30

بلجیم میں فلسطینوں کی حمایت کا نیا انداز؛جوتے رکھ کر کیا گیا مظاہرہ

اس تنظیم کے سربراہ’’کرسٹف شاٹ‘‘ کا کہنا ہے کہ:یورپ کے شہری اپنی حکومتوں کے نام واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فلسطینوں کی جان ہمارے لئے عزیز ہے اور تم لوگوں کو بھی ان کی اتنی فکر کرنا چاہیئے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق کل بلجیم میں حقوق بشر کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے  فلسطینوں پر ہو رہے مظالم کے تئیں اسرائیل کے مظالم  کے مقابل یورپی یونین کے سکوت آمیز رویہ کی مخالفت کرتے ہوئے برسلز شہر میں جوتے رکھ کر عجیب طرح سے احتجاج کیا۔
یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حقوق بشر کی تنظیم کہ جسے’’ voice ‘‘ کہا جاتا ہے اس نے برسلز میں یہ کام ’’ zone rey ‘‘ نامی گراؤنڈ میں کیا کہ جہاں یورپی یونین کے وزراء خارجہ کا اجلاس ہونا تھا۔ اور گذشتہ  دس دنوں سے فلسطین میں شہید ہونے والے ہرشہید کے نام پر انہوں نے ایک جوتے کی جوڑی رکھی  اور یہ کل ملاکر ۴۵۰۰ جوتے کی جوڑیاں تھیں۔
اور ساتھ ہی  اس تنظیم کی طرف سے ایک بیانیہ بھی صادر کیا گیا جس میں آیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی بربریت پر نکیل کسنے کے لئے یورپی یونین کچھ مناسب قدم اٹھائےے اور کب تک فلسطین کے عوام اسی طرح ظلم کا نشانہ بنتے رہیں گے۔
اس تنظیم کے سربراہ’’کرسٹف شاٹ‘‘ کا کہنا ہے کہ:یورپ کے شہری اپنی حکومتوں کے نام واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فلسطینوں کی جان ہمارے لئے عزیز ہے اور تم لوگوں کو بھی ان کی اتنی فکر کرنا چاہیئے۔

 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14