Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194032
Published : 30/5/2018 10:52

لبنانی وزیر اعظم سعد حریری پھر سعودی عرب روانہ

سعد حریری کا یہ دورہ ایسے وقت میں پیش آیا کہ جب فرانسوی صدر ایمینوئیل میکرون نے چند دن پہلے ہی یہ بیان دیا تھا کہ حریری کی فرانس منتقلی درحقیقت سعودی حکومت کی طرف سے ان کی یرغمالی کا فرمان تھا۔جبکہ سعودی حکومت نے فرانسوی صدر کے اس بیان کی تکذیب کی ہے۔
ولایت پورٹل: الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے نو منتخب وزیر اعظم سعد حریری ایک بار پھر سعودی عرب پہونچ چکے ہیں۔ لیکن لبنان میں واقع سعد حریری کے دفتر سے بھی ان کے اس سفر کے جزئیات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
سعد حریری کا یہ دورہ ایسے وقت میں پیش آیا کہ جب فرانسوی صدر ایمینوئیل میکرون نے  چند دن پہلے ہی یہ بیان دیا تھا کہ حریری کی فرانس منتقلی درحقیقت سعودی حکومت کی طرف سے ان کی یرغمالی کا فرمان تھا۔جبکہ سعودی حکومت نے فرانسوی صدر کے اس بیان کی تکذیب کی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ہی سعد حریری ریاض گئے تھے اور وہاں سے انہوں نے اپنا استعفٰی صدر مشل عون کے نام بھیج دیا تھا جس کے بعد دنیا کے سیاسی حلقوں میں یہ خبر گردش کرنے لگی تھی کہ سعد حریری نے سعودی عرب کے کہنےپر استعفٰی دیا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25