Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194050
Published : 31/5/2018 10:13

فرانس کے بعد اب چین کو مل سکتا ہے دنیا کے سب سے بڑے گیس ذخیرہ میں سرمایہ کاری کا موقع

ایرانی وزیر کے بقول ٹوٹل کمپنی اور فرانس کے پاس اس معاملہ کوباقی رکھنے کے لئے صرف 2 مہینہ کا وقت ہے کہ وہ کسی صورت اپنے معاہدہ کے لئے امریکہ سے اس معاملہ کو مستثناء رکھے جانے پر بات چیت کریں ورنہ یہ ٹینڈر چین کو دیدیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق فرانس کی معروف پیٹرولیم کمپنی ٹوٹل(Total) اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پیٹرولیم وزارت کے درمیان 15جولائی 2015ء میں 4.8 ارب ڈالر کا ایک معاملہ طئے پایا تھا جس میں اس کمپنی کو ایران کے سب سے بڑے گیس ذخیرے میں سرمایہ کاری کرنا تھی لیکن ٹرمپ کے معاہدہ سے خارج ہونے کے بعد اب اس معاملہ پر بھی مشکلات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
ایران کے پیٹرولیم وزیر بیژن زنگنہ کا کہنا ہے کہ اب یہ معاملہ ہم فرانسوی کمپنی سے توڑ کر چین کی پیڑولیم کمپنی کو دے سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر کے بقول ٹوٹل کمپنی اور فرانس کے پاس اس معاملہ کوباقی رکھنے کے لئے صرف 2 مہینہ کا وقت ہے کہ وہ کسی صورت اپنے معاہدہ کے لئے امریکہ سے اس معاملہ کو مستثناء رکھے جانے پر بات چیت کریں ورنہ یہ ٹینڈر چین کو دیدیا جائے گا۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19