Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194086
Published : 3/6/2018 11:42

گذشتہ سال کے برخلاف، اس سال ٹرمپ بھی کریں گے افطار پارٹی

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی آنے والے بدھ کو ایک افطار پارٹی کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی آنے والے بدھ کو ایک افطار پارٹی کی میزبانی کرنے والے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے اس عہدیدار نے اس پارٹی میں شرکت کرنے والے دنیا بھر کے مہمانوں کے بارے میں کوئی  خاص اطلاع نہیں دی۔
یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس میں بل کلنٹن کی صدارت سے بھی پہلے  سے یہ طریقہ رہا ہے کہ ہر صدر وائٹ ہاؤس میں مسلمانوں کے لئے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کرتا ہے اور اسلامی ممالک کے سربراہوں اور اسلامی انجمن امریکہ کے اہم عہدیداروں کو اس دعوت میں مدعو کیا جاتا تھا لیکن ٹرمپ نے ۲۰جنوری ۲۰۱۷ کو صدارتی حلف لینے کے بعد ہی سے مسلمانوں کے خلاف ایسی شدت اپنائی کے افطار پارٹی تو کیا بلکہ ۶ اسلامی ممالک کے باشندوں پر امریکہ میں داخلے پر ہی پابندی لگا دی گئی۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19