Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194092
Published : 3/6/2018 13:23

بانی انقلاب کی برسی میں شریک ہونے والے ہزاروں ایرانی اہلسنت علماء و دانشووں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

ہرسال ۴ جون کو امام خمینی(رہ) کی برسی کے سلسلہ میں تہران میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں ملک و بیرون ملک کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کے لئے آتے ہیں اور ایران بھر سے لوگ مرقد امام خمینی(رہ) پہونچ کر اسلامی انقلاب سے وفاداری کے لئے تجدید عہد کرتے ہیں۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق کل شام اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کثیر تعداد میں  اہل سنت علماء اور دانشوروں نے ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات کافی دیر تک چلی اس میں پہلے اہل سنت علماء اور دانشوروں نے اپنی بات رکھی اور تہران میں اپنے آنے کا مقصد بیان کیا اور پھر اس کے بعد ایرانی صدر نے خطاب کیا۔
اس ملاقات میں ڈاکٹر روحانی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی نظام کے تئیں ان کے اظہار ہمدردی اور پابندی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔
یاد رہے کہ ہرسال ۴ جون کو امام خمینی(رہ) کی برسی کے سلسلہ میں تہران میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں ملک و بیرون ملک کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کے لئے آتے ہیں اور ایران بھر سے لوگ مرقد امام خمینی(رہ) پہونچ کر اسلامی انقلاب سے وفاداری کے لئے تجدید عہد کرتے ہیں۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25