Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194101
Published : 4/6/2018 19:39

امام خمینی(رہ) کی 29 ویں برسی کے موقع پرلاکھوں لوگوں سے رہبر انقلاب کا خطاب

ہر سال کی طرح امسال بھی رہبر کبیر امام خمینی(رہ) کی ۲۹ ویں برسی کو بڑی شان اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا اور ایران سمیت دنیا بھر کے اہم مراکز میں امام خمینی(رہ) کو عقیدت و محبت کے ساتھ یاد کیا گیا۔
ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق ہرسال 4 جون کے دن کو دنیا بھر میں اسلامی انقلاب کے بانی، رہبر کبیر حضرت امام خمینی(رہ) کے یوم وفات کے طور پر منایا جاتا ہے  اور تہران میں آپ کے مرقد پر ایک عظیم اجتماع منعقد ہوتا ہے جس میں اندرون و بیرون ایران سے لاکھوں عقیدمند تہران میں واقع امام راحل(رہ) کے مزار پر پہونچ کر اسلامی نظام کے تئیں وفاداری کے لئے تجدید عہد کرتے ہیں اور آخر آپ کے جانشین اور اسلامی انقلاب کے موجودہ رہبر حضرت آیت اللہ خامنہ ای(مدظلہ)  کا شریک لوگوں سے خطاب ہوتا ہے۔
چنانچہ یہ پروگرام آج ۴ جون ۲۰۱۸ تہران ٹائیم کے مطابق شام ۵:۳۰ منٹ پر شروع ہوا جس میں افتتاحیہ تقریر یادگار امام راحل(رہ) حجۃ الاسلام سید حسن خمینی نے کی اور اس کے بعد رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے خطاب فرمایا۔
رہبر انقلاب نے ماہ رمضان اور شب ہای قدر نیز امیر المؤمنین(ع) کی شہادت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی(رہ) کو امیرالمؤمنین(ع) کا حقیقی پیرو اور عاشق بتاتے ہوئے کچھ شباہتوں کا تذکرہ کیا جن میں ہمیں امام خمینی(رہ) کی زندگی علی(ع) کے چھوڑے ہوئے نقش قدم پر دکھائی دیتی ہے۔
رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے آج کی نسل جوان کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی(رہ) ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ہم ان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی رہبر کبیر امام خمینی(رہ) کی ۲۹ ویں برسی کو بڑی شان اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا اور ایران سمیت دنیا بھر کے اہم مراکز میں امام خمینی(رہ) کو عقیدت و محبت کے ساتھ یاد کیا گیا۔
تہران میں منعقد ہونے والے اس عظیم اجتماع میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے تشریف لانے والے بہت سے ذی وقار مہمانوں اور اسلامی ممالک کے سفیروں نے خاص طور پر شرکت کی۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25