Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194108
Published : 5/6/2018 17:38

رہبر انقلاب کا خطاب بنا مغربی میڈیا کی بوکھلاہٹ کا سبب

رائٹرز نے رہبر انقلاب کے اس جملہ کو اپنی ہیڈنگ بنائی’’ایران کے میزائیلی سیسٹم کو محدود و محصور کرنا ایک ایسا خواب ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا‘‘۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رہ) کی ۲۹ ویں برسی کے موقع پر کل ۴ جون ۲۰۱۸ کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای کی تقریر کے وہ جملات جو خارجہ سیاست،ایران کے ایٹمی،میزائیلی اور اقتصادی پروگرامز سے مربوط تھے انہیں مغربی اور یورپی میڈیا نے خاص طور پر اپنی سرخیوں میں جگہ دی جس سے صاف ظاہر ہے کہ مغربی ممالک کی طرح مغربی میڈیا بھی کل کے بیان سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
رائٹرز نے رہبر انقلاب کے اس جملہ کو اپنی ہیڈنگ بنائی’’ایران کے میزائیلی سیسٹم کو محدود و محصور کرنا ایک ایسا خواب ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا‘‘۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا:ایران کے رہبر کا یہ وعدہ ہے کہ جو ایران پر حملہ کرنے کے بارے میں  سوچے گا اسے منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
جبکہ اسپوٹنیک نیوز نے آیت اللہ خامنہ ای کے اس جملہ کو اپنی ہیڈنگ بنایا:’’دشمنوں پر کسی صورت اعتماد نہیں کیا جاسکتا ،تہران اقتصادی پابندوں
کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہوگا۔
انڈیپینڈیڈ نے اپ نی رپورٹ میں رہبر انقلاب کے ایک صریح جملے کو اپنی ہیڈنگ قرار دیا ہے:اگر دشمن نے حماقت کرتے ہوئے ایران پر ایک میزائیل داغا تو اس پر ۱۰ میزائیل داغے جائیں گے۔
العربیہ چینل نے آپ کے اس جملہ کو اپنی سرخی کے طور پر پیش کیا:’’ایران ہمیشہ مقاومتی بلاوک کی حمایت کرتا رہے گا۔
اس کے علاوہ بھی دنیا کے بڑے بڑے نیوز چینلز، اخبار اور مجلات نے رہبر انقلاب کے کل ہونے والے اہم خطاب  کے بہت سے حساس جملوں کو اپنی سرخیوں میں جگہ دی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19