Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194115
Published : 7/6/2018 12:1

ایران کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی عوام سے قدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کی اپیل

ایران کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے لیکر علاقہ کے ہر ذی رسوخ شخص نے عوام سے قدس ریلیوں میں شرکت کی بھر پور اپیل کی ہے۔
ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق کل بتاریخ ۲۳ رمضان المبارک ۱۴۳۹ ہجری روز جمعہ کو عالمی یوم قدس کے طور پر پوری دنیا میں منایا جارہا ہے اور ہر سال کی طرح اس بھی یوم قدس کی مناسبت پر اسلامی جمہوریہ ایران میں خاص اہتمام کیا جائے گا اور اس سال یہ اہتمام مزید شان و شوکت کے ساتھ ہواچاہتا ہے چونکہ جب سے امریکی صدر ٹرمپ نے قدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنی سفارت خانہ کو تل ابیب سے منتقل کیا ہے مسلمانوں میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
چنانچہ ایران کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے لیکر علاقہ کے ہر ذی رسوخ شخص نے عوام سے قدس ریلیوں میں شرکت کی بھر پور اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سال فلسطینوں پر اسرائیلی بربریت کی لہر چلی ہوئی ہے  اور پچھلے دس  ہفتوں سے ہر جمعہ کے دن فلسطینوں کے پرامن واپسی مارچ ہوتے ہیں لیکن اسرائیل فوج کی درندگی کو انتہا کو پہونچ چکی ہے جس میں اب تک ۵۰۰ افراد سے زیادہ شہید اور ۳ ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20