Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194119
Published : 7/6/2018 12:44

ایران نے تیار کیا فطرس نامی جدید ڈرون

اس ڈرون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ 16 سے 30 گھنٹے تک لگاتار پرواز کر سکتا ہے۔یہ ڈرون مختلف قسم کے گائیڈڈ راکٹ اور میزائل لے جانے اور انہیں فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران میں بننے والا اب تک کا یہ سب سےبڑا ڈرون ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک کا سب سے بڑا فطرس نامی ڈرون تیار کرلیا ہے۔یہ ایک ایرانی ڈرون کا نام ہے جسے ایران کی دفاعی صنعت کے انجینئروں نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔یہ ڈرون 25 ہزار فیٹ کی اونچائی تک با آسانی اڑ سکتا ہے اور اسے دو ہزار کلومیٹر کی رینج میں بغیر کسی دقت کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔اس ڈرون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ 16 سے 30 گھنٹے تک لگاتار پرواز کر سکتا ہے۔یہ ڈرون مختلف قسم کے گائیڈڈ راکٹ اور میزائل لے جانے اور انہیں فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران میں بننے والا اب تک کا یہ سب سےبڑا ڈرون ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24