Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194130
Published : 8/6/2018 16:31

امریکہ اور اسرائیل سے ہوشیار رہیں؛تہران کے خطیب جمعہ کی مسلمانوں کو نصیحت

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں لہذا کوئی ان کے دھوکہ میں نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن، مسئلہ فلسطین کو طاق نسیاں میں ڈالنے یا اسے ایک عرب و عجم مسئلے میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں مصرف ہے

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق آج تہران میں رمضان المبارک کا الواداعی جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی اقتداء میں ادا کیا گیا جس میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں لہذا کوئی ان کے دھوکہ میں نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن، مسئلہ فلسطین کو طاق نسیاں میں ڈالنے یا اسے ایک عرب و عجم مسئلے میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں مصرف ہے لیکن اسرائیل آج ایسی ذلت سے دوچار ہو گیا کہ صہیونی حکومت کا وزیر اعظم بوکھلاہٹ کے عالم میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پھیرے لگا رہا ہے۔
 تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ عالمی یوم قدس صرف اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ خطے کی رجعت پسند حکومت کے بھی خلاف ہے جنہوں نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب پر مشتمل ناپاک مثلث قائم کر رکھا ہے۔
 آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ آج خطے کی رجعت پسند حکومتیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے دوڑ لگا رہی ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس کا نتیجہ خود ان کے سقوط کی صورت میں برآمد ہو گا۔
 تہران کے خطیب جمعہ نے ولایت فقیہ کے اصول، اسرائیل سے نفرت اور ملک کی میزائل طاقت کو قومی اتحاد کے تین بنیادی عناصر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میزائل طاقت، علاقائی اثرورسوخ اور ایٹمی سرگرمیاں ایران کی طاقت کے تین عناصر ہیں تاہم ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں کیونکہ اسلامی تعلیمات ہمیں ایٹمی ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20