Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194132
Published : 8/6/2018 16:47

سیتاپور میں یوم قدس

مولانا حمید الحسن زیدی الاسوہ فانڈیشن سیتا پور نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور اسراییل کے ناپاک وجود کی مختصر تاریخ بیان کی اور احتجاج کی اہمیت آفاقیت اور اس کے اثرات و فواید سے روشناس کرایا انھوں نے اس احتجاج میں سماج کے ہر طبقہ کی شمولیت پر زور دیا مولانا حمید الحسن نے رہبر کبیر انقلاب امام خمینی کے ذریعہ روز قدس کے اعلان اور پوری دنیا میں اس کے اثرات و برکات پر روشنی ڈالی۔

ولایت پورٹل: ہر سال کی طرح اس سال بھی نمازجمعہ کے بعد سیتا پور کے  سر گرم مذہبی نوجوان  ریزم سلمہ کی کوششوں سے عالمی یوم قدس منایا گیا اس موقعہ پر مؤمنین کی ایک بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کثیر مجمع کے در میان جلسہ کا آغازمولانا محمد عباس سلمہ  فاضل جامعة المصطفى الاماميه سیتاپور نے کیا  نظامت کے فرایض ریزم سلمہ نے ادا کئے اس کے بعد ڈاکٹر شجاعت جعفری نے اپنی تقریر میں اسراییلی سازشوں کے خلاف احتجاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی  پھر  مولانا اشتیاق حسین صاحب(جامعہ ابو طالب) نے  ظلم کا خاتمہ یقینی ہے کے عنوان سے اپنے بیانات سے بہرہ مند کیا آخر میں مولانا حمید الحسن زیدی  الاسوہ فانڈیشن سیتا پور نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور اسراییل کے ناپاک وجود کی مختصر تاریخ بیان کی اور احتجاج کی اہمیت آفاقیت اور اس کے اثرات و فواید سے روشناس کرایا انھوں نے اس احتجاج میں سماج کے ہر طبقہ  کی شمولیت پر زور دیا  مولانا حمید الحسن نے رہبر کبیر انقلاب امام خمینی کے ذریعہ روز قدس کے اعلان اور پوری دنیا میں اس کے  اثرات و برکات پر روشنی ڈالی اور اسراییل کے ساتھ تمام دشمنان اسلام کی سازشوں کی ناکامی اور اسلام و مسلمین کی کامیابی نیز امام عصر(عج) کے ظہور کی دعا کے ساتھ امریکہ مردہ باد اسراییل مردہ باد کے  نعروں پر جلسہ کا اختتام ہوا
تصویری رپورٹ:




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22