Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194133
Published : 8/6/2018 16:58

سر پہ منڈلاتی موت کے باوجود قدس ریلیوں میں یمن نے توڑا ریکارڈ

آج رمضان المبارک کے الوداعی جمعہ کو دارالحکومت صنعا سمیت مختلف صوبوں میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے آسمان پر پرواز بھی جاری رہی۔

ولایت پورٹل: یمنی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آج رمضان المبارک کے الوداعی جمعہ کو دارالحکومت صنعا سمیت مختلف صوبوں میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے آسمان پر پرواز بھی جاری رہی۔ یمنی عوام نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔ امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کے مغرب نواز بادشاہ کی بھی مذمت کی۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق آج ایران سمیت پورے عالم اسلام میں عالمی یوم قدس مذہبی اور انسانی جذبے کے تحت منایا گيا اور ریلیوں کے شرکاء نے فلسطینیوں پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ مظالم کی مذمت کی۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19