Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194134
Published : 9/6/2018 11:15

ایک بار پھر بی بی سی کا نفاق ظاہر؛عالمی یوم قدس کی ریلیوں کو کیا نظر انداز

بی بی سی کی عادت ہمیشہ یہی رہی ہے کہ اگر ایران میں کہیں ۱۰۰ فتنہ گر جمع ہوجائیں تو وہ انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے نہیں ہچکچاتی اب جبکہ یوم قدس کی ریلیوں میں سارا ایران اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونچ رہا تھا جیسے اسے سانپ سونگھ گیا ہو۔

ولایت پورٹل: آپ نے برطانیہ کی مشہور اور سرکاری نیوز ایجنسی (بی بی سی) کا نام تو سنا ہی ہوگا یہ ایجنسی ہمیشہ مسلم مخالف ایجنڈے پر کام کرتی آئی ہے۔
کل ماہ رمضان المبارک کا الوداعی جمعہ تھا جس میں ایران سمیت پوری دنیا میں کروڑوں لوگوں نے حصہ لیا اور فلسطینی قوم اور بیت المقدس کے تئیں اپنی حمایت و یکجہتی کا اظہار کیا۔
بی بی سی کی عادت ہمیشہ یہی رہی ہے کہ اگر ایران میں کہیں ۱۰۰ فتنہ گر جمع ہوجائیں تو وہ انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے نہیں ہچکچاتی اب جبکہ یوم قدس کی ریلیوں میں سارا ایران اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونچ رہا تھا جیسے اسے سانپ سونگھ گیا ہو۔
جبکہ دنیا کے مشہور نیوز چینلز نے ان ریلیوں کو لائیوں ٹیلی کاسٹ تک کیا مثال کے طور پر امریکہ کے اسوشیٹڈیرس،چین کے شینہوا،لندن کے دوسرے چینل رویٹرز،روس کےاسپوٹنیک،لبنان کے المنار،یمن کے العہد وغیرہ سر فہرست ہیں
یاد رہے کہ ایران میں ابھی کچھ دن پہلے ہونے والے فتنوں میں اگر چند لوگ بھی کہیں جمع ہوکر حکومت مخالف سرگرمی میں مشغول تھے بی بی سی نے اپنی خباثت کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں مکمل کوریج دیا جبکہ کل اسلامی جمہوریہ ایران کا ہر چھوٹا بڑا شہر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے روزہ کی حالت میں سڑکوں پر تھا لیکن اس نیوز ایجنسی کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19