Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194140
Published : 9/6/2018 12:20

روحانی اور ممنون حسین کی دو طرفہ ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ پر ہوئی بات چیت

ایرانی صدر ڈاکٹر روحانی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑاہےاورعلمی،ٹیکنالوجی،کاشتکاری اور ایندھن کے میدان میں مکمل حمایت اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق چین میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے پہلے پاکستان کے صدر ممنون حسین نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اس دو طرفہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطہ کی تازہ صورتحال، امریکہ کی بد عہدی،دہشتگردی سے نپٹنے جیسے کئی اہم مدعوں پر حاصل خیز گفتگو کی ہے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر روحانی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اورعلمی،ٹیکنالوجی،کاشتکاری اور ایندھن کے میدان میں مکمل حمایت اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
وہیں پاکستانی صدر نے بھی ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ایران کو اپنا بہترین دوست اور پڑوسی ملک بتایا جو ہر حال میں پاکستان میں امن کا خواہاں ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19