Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194153
Published : 10/6/2018 6:39

ٹرمپ کے سبب امریکہ کے تئیں رہبر انقلاب کے تمام خدشات صحیح ثابت ہوچکے ہیں: سابق امریکی وزیر خارجہ

جان کیری نے اسلامی انقلاب کے رہبر اعلٰی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے کبھی امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا اور ٹرمپ نے یہ معاہدہ توڑ کر امریکہ کے لئے ان کے تمام خدشات کو صحیح ثابت کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ میں پیش پیش رہنے والے ’’جان کیری‘‘ نے ایک سوئیسی اخبار کو دیئے انٹریو میں امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا ایران سے ہونے والے ایٹمی معاہدہ سے نکل جانا یقینی طور پرعراق جنگ کے بعد ایک بڑی اسٹریٹیجک غلطی ہے اور اب تک امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بھول ہے ۔
جان کیری نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اس معاہدہ کی پابندی نہ کرکے بالکل ویسی ہی غلطی کی ہے جیسی عراق میں بش نے کی تھی چونکہ کسی ملک میں حکومت کا تبدیل کرنا کوئی کامیاب حکمت عملی نہیں ہے بلکہ اصلاحات کے ذریعہ غلط چیزوں کا سد باب کرنا بہترین پالیسی بن سکتی ہے۔
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کے بقول اس وقت مشرق وسطٰی کے حالات بے قابو ہوتے جارہے ہیں اور ان کے ذمہ دار ٹرمپ ہیں چونکہ امریکہ کے پاس ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کا ایک اچھا موقع تھا جو ہم نے ہاتھ سے گنواں دیا۔
جان کیری نے اسلامی انقلاب کے رہبر اعلٰی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے کبھی امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا اور ٹرمپ نے یہ معاہدہ  توڑ کر امریکہ کے لئے ان کے تمام خدشات کو صحیح ثابت کردیا ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18