ٹرمپ سے ملاقات کے لئے شمالی کوریا کے رہنما سنگا پور روانہ
یاد رہے کہ شمالی کوریا کے رہبر اعلٰی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے لئے سنگاپور روانہ ہوئے ہیں۔جبکہ دو ہفتہ پہلے میڈیا پر اس ملاقات کے ملتوی ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں لیکن وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق،دونوں رہنماؤں کی ملاقات اپنے صحیح وقت پر سنگاپور میں ہوگی جس میں سب سے بڑا مسئلہ شمالی کوریا کا جوہری اور ایٹمی پروگرام ہے جس نے امریکہ کی نیندیں اڑا رکھیں ہیں۔
ولایت پورٹل: یونہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہبر ’’ کیم جونگ اون‘‘ اپنے خصوصی ہوائی جہاز سے آج صبح ’’پیونگ یانگ‘‘ سے سنگاپور کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کیم جونگ اون آج شام سنگاپور کے وزیر اعظم ’’لی ہسنین لونگ‘‘سے بھی ملاقات کریں گے۔