Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194165
Published : 11/6/2018 12:4

رمضان المبارک میں ان غذائی عادتوں سے پرہیز ضروری ہے

مصالحوں اور نمک کا کثرت سے استعمال ، چکنائی سے بھرپور غذائیں زیادہ کھانا اور گیس والے مشروبات پینا.. یہ تمام ایسی عادات ہیں جن کو رمضان میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔
ولایت پورٹل:رمضان کا مقدس مہینہ ایک بار پھر اپنی تمام تر رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور رعنائیوں کے ساتھ ہم پر جلوہ افروز ہوا ہے ۔ دنیا بھر میں ماہِ رمضان کے دوران روزے داروں کی مختلف غذائی عادات سامنے آتی ہیں۔ بہت سے لوگ ایسی بُری غذائی عادتوں کو اپناتے ہیں جن سے گریز پر غذائی ماہرین زور دیتے ہیں۔
افطار کے وقت ٹھنڈا پانی پینا یہ بھی بری عادتوں میں شمار کیا جاتا ہے اور روزے دار کو اس سے گریز کرنا چاہیے۔
سحری کے وقت زیادہ پانی پی لینا اور بے سوچے سمجھے روغنی کھانوں کا استعمال کرنا غلط ہے اور غذائی ماہرین اس سے منع کرتے ہیں۔ روغنی کھانے کی وجہ سے دن میں آپ کیلئے روزہ رکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔
علاوہ ازایں مصالحوں اور نمک کا کثرت سے استعمال ، چکنائی سے بھرپور غذائیں زیادہ کھانا اور گیس والے مشروبات پینا.. یہ تمام ایسی عادات ہیں جن کو رمضان میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔
افطار کے فوراً بعد میٹھی اشیاء کھانا بھی کوئی اچھی عادت نہیں ہے ۔ اگر آپ کو بھی ایسی کوئی عادت ہے تو فوری طور پر ہی ترک کردینا چاہئے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19