Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194166
Published : 11/6/2018 12:33

اخروٹ کھا کر بھی گھٹایا جاسکتا ہے وزن

ماہرین نے اخروٹ کھانے کے بعد سیر ہونے اور کم بھوک لگنے کا اعتراف کیا۔ ایف ایم آر آئی میں بھی دماغ کے بھوک والے حصے میں زیادہ سرگرمی نوٹ کی گئی۔ اس بنا پر بی آئی ڈی ایم سی کے ماہرین نے کہا کہ اخروٹ کھانا موٹاپے سے دور رکھتا ہے کیونکہ یہ زیادہ خوراک کی اشتہا کم کرتا ہے۔

ولایت پورٹل: اخروٹ قدرتی نعمت ہے اور اومیگا تھری اینٹٰی آکسیڈنٹ کی بدولت دل و دماغ کے لئے انتہائی مفید ہے۔ اب وزن کم کرنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اخروٹ بھوک کم کرتے ہیں اور پیٹ بھرنے کا احساس دلاتے ہوئے اندھا دھند کھانے سے روکتے ہیں۔
بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر( بی آئی ڈی ایم سی ) سے وابستہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اخروٹ دماغ کے اس حصے پر اثر ڈالتے ہیں جہاں بھوک لگنے اور پیٹ بھرنے کا احساس پیدا ہوتا ہے اور اخروٹ کھانے سے دماغ یا یہی حصہ سرگرم ہوتا ہے۔
یہ تحقیق ڈایبیٹس، اوبسیٹی اور میٹابولزم میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ کئی غذائیں دماغ پر اثر اندازہوتی ہیں جن میں اخروٹ پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور یوں انسان مزید کھانے سے ہاتھ روک لیتا ہے۔
بی آئی ڈی ایم سی کے ماہرین نے موٹاپے کے شکار 10 رضاکاروں کو بھرتی کیا اورانہیں اخروٹ کھلانے کے بعد ان کے دماغوں کے فنکشنل میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (ایف ایم آر آئی) لئے گئے جو اخروٹ کھانے کے فوراً بعد لئے گئے تھے۔ اس عمل کو پانچ سال تک جاری رکھا گیا اور بی آئی ڈی ایم سی کے ماہرین نے رضاکاروں کی غذا اور دماغی کیفیات کو مسلسل نوٹ کیا جاتا رہا۔
اس دوران رضاکاروں کو ایک شیک دیا گیا جس میں 48 گرام اخروٹ تھی جو ایف ڈی اے کی تجویزکردہ مقدار ہے۔ اگلے دن انہیں فرضی شیک پلایا گیا جس میں اخروٹ نہ تھے۔ جب جب اخروٹ کھلایا گیا شرکاء نے خود کو کم بھوکا محسوس کیا اور پھر پانچویں روز بھی ان کا ایف ایم آر آئی کیا گیا۔
رضاکاروں نے اخروٹ کھانے کے بعد سیر ہونے اور کم بھوک لگنے کا اعتراف کیا۔ ایف ایم آر آئی میں بھی دماغ کے بھوک والے حصے میں زیادہ سرگرمی نوٹ کی گئی۔ اس بنا پر بی آئی ڈی ایم سی کے ماہرین نے کہا کہ اخروٹ کھانا موٹاپے سے دور رکھتا ہے کیونکہ یہ زیادہ خوراک کی اشتہا کم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور تحقیق میں ماہرین یہ بتاچکے ہیں کہ اخروٹ کھانے سے سرطانی خلیات کی نشو ونما رک جاتی ہے کیونکہ اخروٹ میں دو اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو کینسر بھگانے میں اہم ہوتے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14