Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194173
Published : 12/6/2018 12:28

اب ہمارا ڈائریکٹ مقابلہ امریکہ سے ہے: یمنی فوج کے ترجمان

عالمی مواصلاتی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے یمنی مسلح فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہمارے اصلی دشمن نے اپنی تمام جنگی پالیسیاں،اور ہتھیاروں کو الحدیدہ کو ہم سے چھیننے میں صرف کردیا لیکن یمنی فوج اور جانبازوں نے انہیں کے بچھائے ہوئے جال میں پھنسا دیا۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح فوج کے ترجمان عزیز راشد نے اعلان کیا ہے کہ اب ہمارا مقابلہ امریکہ کی کٹھ پتلیوں،امارات اور سعودی عرب سے نہیں ہے بلکہ اب ہم اپنے اصلی دشمن امریکہ کے مد مقابل ڈے ہوئے ہیں۔
عالمی مواصلاتی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے یمنی مسلح فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہمارے اصلی دشمن نے اپنی تمام جنگی پالیسیاں،اور ہتھیاروں کو الحدیدہ کو ہم سے چھیننے میں صرف کردیا لیکن یمنی فوج اور جانبازوں نے انہیں کے بچھائے ہوئے جال میں پھنسا دیا۔
یمنی فوج کے اس کمانڈر نے یہ بھی وضاحت کی کہ الحدیدہ آپریشن میں سعودی اتحاد کی چیخیں نکل جانا اور امریکہ کا ڈائریکٹ جنگ میں کود جانا یہ وہی چیزیں تھیں جن کا ہمیں شدت سے انتظار تھا تاکہ دنیا پر یہ واضح ہوجائے کہ ہمارا اصلی دشمن امریکہ ہے اور اس نے اب تک بہت کوشش کی کہ چہرے پر عربوں کا نقاب ڈال کر دنیا کو دھوکہ دیتا رہے  لیکن اب ساری دنیا جان گئی ہے کہ پردہ کے پیچھے حقوق بشر کا دم بھرنے والا امریکہ ہی یمن کے بچوں اور عورتوں کا قاتل و مجرم ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19