Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194174
Published : 12/6/2018 12:39

برسوں کی رفاقت کا خیال نہ ہوتا تو شریف خاندان کا کالا چٹھا سب کو دکھاتا:چوہدری نثار

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اگر منھ کھول دیا تو شریف خاندان کہیں منھ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے لیکن میں کیا کروں مجھے ان سے 34 سالہ رفاقت کا خیال آجاتا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اگر منھ کھول دیا  تو شریف خاندان کہیں منھ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے لیکن میں کیا کروں مجھے ان سے 34 سالہ رفاقت کا خیال آجاتا ہے۔ اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری نثار نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں لہذا انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صرف 10 خامیاں ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں جب کہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن الیکشن پر توجہ دیں، بہتر فیصلہ کروں گا۔


ا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16