Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194181
Published : 13/6/2018 10:23

عراق میں جلد حکومت بنانے کے لئے مقتدی اور العامری نے کیا اتحاد

عراق میں نمبر ایک پر آنے والی مقتدی الصدر اور دوسرے نمبر پر رہنے والی ہادی العامری کی پارٹی نے آپس میں اتحاد کر عراق کی پارلیمنٹ میں سب سے بڑے اتحاد کی صورت وزارت عظمٰی کے لئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عراق میں نمبر ایک پر آنے والی مقتدی الصدر اور دوسرے نمبر پر رہنے والی ہادی العامری کی پارٹی نے آپس میں اتحاد کر عراق کی پارلیمنٹ میں سب سے بڑے اتحاد کی صورت وزارت عظمٰی کے لئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔
عراق میں حال ہی میں منعقد ہونے والے الیکشن میں  مقتدیٰ الصدر کے اتحاد’’سائرون‘‘ نے سب سے زیادہ نشستیں اپنے نام کی تھیں جبکہ دوسرے سب سے بڑے اتحاد کی صورت حشد الشعبی کے سربراہ’’ ہادی العامری‘‘ کا ’’الفتح‘‘ نامی اتحاد ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتہ عراق میں ووٹ باکس کے گودام میں آگ لگنے سے عراق میں سیاسی ہلچل پھر تیز ہوگئی ہے،جس میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یہ تجویز دی تھی کہ دوبارہ الیکشن کروائے جائیں جبکہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے پریس کانفرنس کر اس حق کو عراق کی عدالت عظمیٰ کی صلاحدید پر موقوف بتایا تھا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25