Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194186
Published : 13/6/2018 12:22

سعد حریری نے پیش کی نئی کابینہ کی لسٹ؛کس پارٹی کو ملی کتنی وزارتیں

رلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں یہ طئے پایا تھا کہ جس پارٹی کے پاس ۴ پارلیمنٹ ممبر ہیں انہیں ایک وزارت سونپی جائے گی لیکن سعد حریری نے وزیروں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب صرف یہی لسٹ مشل عون کے حوالہ کی ہے جس میں ۳۰ وزیروں کی گنجائش ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنی نئی کابینہ کے اسماء کی فہرست صدر جمہوریہ مشل عون کے سپرد کردی ہے۔
گذشتہ مہینہ میں لبنان میں الیکشن ہوئے جن میں سعد حریری کو ۱۲۸ میں سے ۱۱۱ ووٹ کے ذریعہ ملک کا وزیر اعظم منتخب کر نئی کابینہ کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
لبنانی کابینہ میں ۳۰ وزارتوں کے لئے افراد کا انتخاب عمل میں آنا ہے اور مشل عون کو جو لسٹ دی گئی ہے اس کے مطابق:
حزب اللہ اور جنبش امل:۶ وزیر
المستقبل:۶ وزیر جبکہ ۱ وزارت کٹ سکتی ہے۔
القوات اللبنانیۃ:۴ وزیر
دروزی:۳ وزیر
المردہ:۱ وزیر
ارمنی:۱ وزیر
جبکہ خود مشل عون کی پارٹی سے :۹ وزارتیں ہیں
اگرچہ پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں یہ طئے پایا تھا کہ جس پارٹی کے پاس ۴ پارلیمنٹ ممبر ہیں انہیں ایک وزارت سونپی جائے گی لیکن سعد حریری نے وزیروں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب صرف یہی لسٹ مشل عون کے حوالہ کی  ہے جس میں ۳۰ وزیروں کی گنجائش ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25