Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194190
Published : 14/6/2018 10:19

شمالی کوریا کا ایران سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا؛اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے ٹرمپ نے ایک سربستہ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں

فلسطین کے معروف تجزیہ نگار’’عبدالباری عطوان‘‘ نے رای الیوم کو دیئے ایک انٹریو میں اظہار کیا کہ ہم کسی صورت بھی ایران اور شمالی کوریا کا موازنہ نہیں کرسکتے چونکہ ایران صہیونیت کے لئے مستقل خطرہ کی گھنٹی بنا ہوا ہے جبکہ شمالی کوریا کا اسرائیل کے ساتھ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔

ولایت پورٹل: بہت سے لوگ ٹرمپ اور کیم جونگ اون کی ملاقات سے لیکر اب تک شمالی کوریا اور ایران کا آپس میں موازنہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا شمالی کوریا سے کیا گیا ٹرمپ کا معاہدہ اپنے بہتر انجام سے روبرو ہوسکے گا۔
اسی درمیان فلسطین کے معروف تجزیہ نگار’’عبدالباری عطوان‘‘ نے رای الیوم کو دیئے ایک انٹریو میں اظہار کیا کہ ہم کسی صورت بھی ایران اور شمالی کوریا کا موازنہ نہیں کرسکتے چونکہ ایران صہیونیت کے لئے مستقل خطرہ کی گھنٹی بنا ہوا ہے جبکہ شمالی کوریا کا اسرائیل کے ساتھ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔
عطوان نے یہ بھی کہا کہ :ٹرمپ نے اپنی گذشتہ ناکامیوں کو چھپانے کے لئے شمالی کوریا کے ساتھ ایک سربستہ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جن میں سے ایک ۳۰ ہزار امریکی فوجیوں کا جنوبی کوریا سے اخراج بھی ہے جو شمالی کوریا کے لئے مستقل درد سر بنا ہوا تھا۔
ٹرمپ اس معاہدہ پر دستخط کرنے کو ہی اپنی سب سے بڑی کامیابی شمار کرتے ہیں تاکہ عمومی افکار کو اپنی جنسی اور سیاسی رسوائی سے ایک نئے موضوع کی طرف موڈ سکیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19