Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194197
Published : 14/6/2018 14:17

اعمال شب عید فطر

یکم شوال کی رات با برکت راتوں میں سے ہے، اس کی فضیلت، بیداری، عبادت اور ثواب سے متعلق بہت سی احادیث وارد ہوئیں ہیں ، حضرت رسول خدا(ص) سے مروی ہے کہ یہ رات مرتبے میں شب قدر سے کچھ کم نہیں ہے۔

ولایت پورٹل: یکم شوال کی رات با برکت راتوں میں سے ہے، اس کی فضیلت، بیداری، عبادت اور ثواب سے متعلق بہت سی احادیث وارد ہوئیں ہیں ، حضرت رسول خدا(ص) سے مروی ہے کہ یہ رات مرتبے میں شب قدر سے کچھ کم نہیں اور اس میں چند ایک اعمال ہیں:
۱۔غروب آفتاب کے وقت غسل کرے ۔
۲۔ شب بیداری یعنی نماز، دعا، استغفار اور خدا سے طلب حاجات کرتے ہوئے مسجد میں جاگ کر رات گزارے۔
۳۔ نماز مغرب ، عشاء، فجر اور نماز عید کے بعد یہ تکبیریں پڑھے:
ﷲُ ٲَکْبَرُ اللّهُ ٲَکْبَرُ لاَ إلہَ إلاَّ اللّهُ وَاللّهُ ٲَکْبَرُ اللّهُ ٲَکْبَرُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلَی مَا ھَدانا ، وَلَہُ الشُّکْرُ عَلَی مَا ٲَوْلانا
ترجمہ:خدا بزرگتر ہے خدا بزرگتر ہے اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں خدا بزرگتر ہے خدا بزرگتر ہے اور خدا کیلئے حمد ہے حمد ہے خدا کیلئے،اس پر کہ ہمیں ہدایت دی اوراس کا شکر ہے اس پر جو کچھ اس نے ہمیں بخشا۔
۴۔نماز مغرب فرائض و نافلہ کے بعد ہاتھوں کو بلند کر کے کہے:
یَا ذَا الْمَنِّ وَالطَّوْلِ، یَا ذَا الْجُودِ، یَا مُصْطَفِیَ مُحَمَّدٍ وَناصِرَہُ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ لِی کُلَّ ذَنْبٍ ٲَحْصَیْتَہُ وَھُوَ عِنْدَکَ فِی کِتابٍ مُبِینٍ
ترجمہ:اے فضل و احسان والے اے عطا کرنے والے اے حضرت محمد(ص) کو منتخب کرنے والے اور ان کے حامی محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرمااور میرے تمام گناہ بخش دے جو تیرے ہاں شمار ہو چکے ہوں کہ وہ اس کھلی کتاب میں درج ہیں جو تیرے پاس ہے۔
اس کے بعد سجدے میں جاکر سو مرتبہ کہے:’’ اَتُوْبُ اِلَی اللّهِ‘‘ پس اب خدا سے جو حاجت بھی طلب کرے انشاء اﷲ پوری ہوگی۔
شیخ نے روایت کی ہے کہ نماز مغرب سے فراغت کے بعد سجدے میں جائے اور یہ پڑھے:’’یَا ذَا الْحَوْلِ یَا ذَا الطَّوْلِ یَا مُصْطَفِیاً مُحَمَّداً وَناصِرَہُ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ لِی کُلَّ ذَنْبٍ ٲَذْنَبْتُہُ وَنَسِیتُہُ ٲَنَا وَھُوَ عِنْدَکَ فِی کِتابٍ مُبِینٍ‘‘۔
ترجمہ:اے حرکت دینے والے اے سخاوت والے اے حضرت محمد(ص) کو منتخب کرنے والے اور ان کے حامی محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور میرے وہ سبھی گناہ بخش دے جو میں نے کئے اور انہیں بھول گیا ہوں اور وہ گناہ تیری روشن کتاب میں درج ہیں۔
اسکے بعد سو مرتبہ کہے:’’اَتُوْبُ اِلَی اللّهِ‘‘۔خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں
۵۔ امام حسین(ع) کی زیارت پڑھے ۔ کہ اس کی فضیلت بہت زیادہ ہے اور آج کی رات امام حسین (ع) کی مخصوص زیارت باب زیارت میں آئے گی ۔
۶۔ دو رکعت نماز ادا کرے جس کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک ہزار مرتبہ سورہ توحید پڑھے، اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ توحید پڑھے نماز کا سلام دینے کے بعد سر سجدے میں رکھے اور سو مرتبہ کہے:’’ٲَتُوبُ إلَی اللّهِ پھر کہے :یَا ذَا الْمَنِّ وَالْجُودِ، یَا ذَا الْمَنِّ وَالطَّوْلِ، یَا مُصْطَفِیَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَافْعَلْ بِی کَذا وَکَذا‘‘۔
ترجمہ:خدا کے حضور توبہ کرتا ہوں اے احسان و عطا والے اے احسان وبخشش والے اے حضرت محمد کو منتخب وبرگزیدہ کرنے والے محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت نازل فرما اور میرے لئے یہ اور یہ کردے۔ اور وَافْعَلْ بِی کَذا کی بجائے اپنی حاجت طلب کرے۔
۷۔چودہ رکعت نماز بجا لائے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد و آیۃ الکرسی کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید پڑھے تاکہ اسے ہر رکعت کے بدلے میں چالیس سال کی عبادت کا ثواب ملے نیز اس شخص کے برابر مزید ثواب بھی حاصل ہو کہ جس نے ماہ رمضان کے پورے روزے رکھے ہوں اور عبادت کی ہو۔
۸۔مصباح میں شیخ کا فرمان ہے کہ آخر شب غسل کرے اور مصلائے عبادت پر رہے یہاں تک کہ صبح صادق ہوجائے۔

منبع: مفاتیح الجنان چوتھی فصل،ماہ شوال کے اعمال۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17