Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194204
Published : 16/6/2018 6:17

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلٰی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی بیت رہبر معظم میں منعقد عید ملن تقریب میں شرکت

آخر میں رہبر انقلاب نے اسرائیل کی نابودی کو ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور عزت رفتہ کی بحالی کا سبب قرار دیتے ہوئے فرمایا:جب تک غاصب اسرائیل کی مکمل بیخ کنی نہیں ہوگی اس وقت تک مسلمان آپس میں متحد نہیں ہوسکتے اور نہ ہی انہیں ان کی کھوئی ہوئی عزت نصیب ہوسکتی ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق کل بروز جمعہ نماز عید کے روح پرور اجتماع اور معنوی لمحات کے بعد بیت رہبری میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلٰی حکام اور تہران میں موجود اسلامی ممالک کے سفیروں نے عید ملن تقریب میں رہبر انقلاب سے ملاقات کی جس میں آپ نے مسلمانوں کے باہمی اتحاد و یکجہتی پر زور دیا اور خطہ میں اسرائیل کو اختلاف و تفرقہ کا مرکز بتاتے ہوئے تمام اسلامی ممالک کے عہدیداروں کو گوشزد کیا کہ اگر وہ آپس میں ایک نہ ہوئے تو اسرائیل انہیں حرج و مرج میں مبتلا کردیگا۔
نیز رہبر انقلاب نے اس تقریب میں عالمی سامراج کی قدیم پالیسیوں کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف کی گہری کھائی کھود چکا ہے اور اس کی اس خبیث سیاست سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے وہ یہ کہ مسلمان اس کے مقابل مقاومت و پائداری کا مظاہرہ کریں۔
رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی ممالک کے سیاست مداروں، نابغہ افراد کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ممالک کے عوام کو امریکہ اور اس کے حلیفوں کی غداری و سازش سے آگاہ کریں۔
آپ نے بعض مسلم ممالک کی دوغلی پالیسی پر بھی کڑی نکتہ چینی کرتےہوئے کہا کہ یہ لوگ مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اگرچہ ان پر اسلامی حکومت کا لیبل لگا ہوا ہے لیکن پھر بھی وہ ٹرمپ کے اس ظالمانہ فیصلہ کا خیرمقدم کررہے ہیں جس میں اس نے شہر قدس کو غاصب صہیونی ریاست کے دار الحکومت کے طور پر قبول کیا ہے۔یہ یہود کا دیرینہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور ایک دن اسلام کے جیالے فلسطین کو مکمل طور پر آزاد کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
آخر میں رہبر انقلاب نے اسرائیل کی نابودی کو ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور عزت رفتہ کی بحالی کا سبب قرار دیتے ہوئے فرمایا:جب تک غاصب اسرائیل کی مکمل بیخ کنی نہیں ہوگی اس وقت تک مسلمان آپس میں متحد نہیں ہوسکتے اور نہ ہی انہیں ان کی کھوئی ہوئی عزت نصیب ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ کل نماز جمعہ کے بعد بیت رہبر معظم میں عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلٰی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں نے حاضر ہوکر رہبر انقلاب کی درد مندانہ نصیحیتں سنیں۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14