Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194206
Published : 17/6/2018 15:16

الحدیدہ میں سعودی کے جاسوسی نیٹورک کا سربراہ گرفتار

یمن کے اطلاعاتی ادارے نے مشہور دہشتگرد ’’اسامہ بن لادن‘‘ کے شاگرد اور سعودی عرب کے تکفیری مدرسہ کے فارغ التحصیل نامور جاسوس’’ عبداللہ سطیح‘‘ کو ’’تہامہ‘‘ نامی علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق الحدیدہ میں چل رہی گھمسان کی جنگ میں یمنی خفیہ ایجنسی کو ایک بڑی کامیابی اس وقت ہاتھ آئی جب یمن کے اطلاعاتی ادارے نے مشہور دہشتگرد ’’اسامہ بن لادن‘‘ کے شاگرد اور سعودی عرب کے تکفیری مدرسہ کے فارغ التحصیل نامور جاسوس’’ عبداللہ سطیح‘‘ کو ’’تہامہ‘‘ نامی علاقہ سے رنگے  ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔
یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نامور جاسوس نے گذشتہ کئی برسوں میں یمن کے متعلق سعودی اتحاد کے لئے بڑی اہم معلومات اور دستاویز فراہم کی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس جاسوس نے سعودی اتحاد کے کئی اہم اسرار سے یمنی فوج کو آگاہ کیا ہے اور ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اسے سعودی حکومت کی طرف سے زر کثیر اجرت کے طور پر ملتا ہے۔
یاد رہے کہ کسی بھی جنگ میں خفیہ اطلاعاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پوری جنگ کا دارو مدار جاسوسوں کے بتائے ہوئے نقشہ پر ہوتا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23