Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194217
Published : 18/6/2018 15:41

اگر ہند و پاک کے درمیان مذاکرات کا دروزہ کھلا رہے تو خطہ کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں:شہباز شریف

شہباز شریف نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بعض مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں ہونا چاہیئے ۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے سربراہ اور پنجاب کے وزیر اعلٰی شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کے اہم اور بڑے ممالک اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعہ حل کررہے ہیں تو کیوں نہ ہم بھی ہندوستان سے اپنے اختلاف کو بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔
حزب حاکم کے سربراہ نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے زندہ مثال شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والے حال ہی کے مذاکرات ہیں کہ اس سے پہلے دونوں ملک ایک دوسرے کو کس طرح ایٹمی حملہ کی دھمکی دیتے تھے لیکن ان مذاکرات سے بہت سی مشکلات ختم ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بعض مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں ہونا چاہیئے ۔
یاد رہے کہ 2015 میں ہند و پاک کے درمیان جدید مذاکرات کا آغاز ہوا تھا لیکن وہ پٹھان کوٹ حملہ کے بعد تعطل کا شکار ہوگیا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23