Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194221
Published : 18/6/2018 16:20

مالی بدعنوانی میں ملوث اسپین کے شاہی داماد سلاخوں کے پیچھے

فرانسوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین کے موجودہ بادشاہ’’فیلیپ 6‘‘ کے بہنوئی اور شاہی داماد’’ایناکی اورڈانگارین‘‘ کو مالی بدعنوانی کے سلسلہ میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے عدالت عظمٰی نے 5 برس 10 مہینہ قید کی سزا سنائی ہے

ولایت پورٹل: فرانسوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین کے موجودہ بادشاہ’’فیلیپ 6‘‘  کے بہنوئی اور شاہی داماد’’ایناکی اورڈانگارین‘‘ کو مالی بدعنوانی کے سلسلہ میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے عدالت عظمٰی نے 5 برس 10 مہینہ قید کی سزا سنائی ہے۔
اسپین کے ایک اعلٰی عہدیدار نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہزادی’’ کریسٹینا‘‘ کے شوہر کو آج صبح 8 بجے شہر برییوا کی جیل میں ڈال دیا گیا ہے اور یہ جیل ماڈرید شہر کے شمال میں 108 کیلومیٹر پر واقع ایک چھوٹا سے شہر میں ہے۔
یاد رہے کہ 2010 میں اسپین میں ایک بڑا اقتصادی بحران أیا تھا جس میں شاہی خاندان کے بڑے بڑے لوگ ملوث تھے لیکن ان میں سے ابھی تک صرف شاہی داماد کے خلاف مقدمہ چلا کر جیل بھیجا گیا ہے اور أنے والے دنوں میں کچھ اور لوگوں کو بھی جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18