Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194230
Published : 19/6/2018 15:35

فٹبال ورلڈ کپ کا شور و غل اور ایک تاریخی قوم کا صفایا

یمن میں ایک بر پھر کربلا سجی ہوئی ہے، سعودی عرب کرائے کے قاتلوں ، اسرائیل اپنی تمام تر ٹیکنالوجی بالخصوص سماعتی آلات اور آمریکا اپنے تمام جہازوں کے ساتھ یمن کی مظلوم عوام کو انکے ہی ملک میں ظلم کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں کہ شاید یمنیوں کی مقاومت کمزور پڑ جائے اور ھم ورلڈ کپ کی آڑ میں یمن کو لوٹ سکیں۔

ولایت پورٹل: ان دنوں پوری دنیا اور بالخصوص عالم عرب کی توجہ کا مرکز فٹبال ورلڈ کپ اور اپنے اپنے ھیروز کی گیم دیکھنے پر مرکوز ہے، حقیقت میں اس وقت فٹبال کے اس بین الاقوامی مقابلوں نے ہمارے جوانوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے میں مصروف کر رکھا ہے، لیکن اگر ھم تھوڑی سی توجہ کریں تو ہمیں ایک دوسرا  بین الاقوامی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کہ جس کی طرف فی الحال کسی کی توجہ نہیں ہے، سر زمین اسلام پر عالم استکبار اپنی تمام افواج کے ساتھ اسلام دشمنی پر اتر آیا ہے اور اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک من مانی جنگ سجا رکھی ہے۔ جس کے مقابل ایک محروم و مظلوم ملت اپنے سینے تانے ظلم کے خلاف بر سر پیکار ہے!
یمن میں ایک بر پھر کربلا سجی ہوئی ہے، سعودی عرب  کرائے کے قاتلوں ، اسرائیل اپنی تمام تر ٹیکنالوجی بالخصوص سماعتی آلات اور  آمریکا اپنے تمام جہازوں کے ساتھ یمن کی مظلوم عوام کو انکے ہی ملک میں ظلم کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں کہ شاید یمنیوں کی مقاومت کمزور پڑ جائے اور ھم ورلڈ کپ کی آڑ میں یمن کو لوٹ سکیں۔
عالم اسلام خواب غفلت میں ہے اور ان کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں ، امت مسلمہ کی  ام القرای اپنی حکومت کو بچانے کی تدابیر میں مصروف اور دنیا کی بڑی بڑی انسانیت دوست این جی اوز اور یو این او دشمن سے ھاتھ ملائے تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
اسلام کا قلعہ کہے جانے پر فخر کرنے والی عوام اور ملک کو ایک عامر لیاقت ہی نے اپنے میں مصروف کر رکھا ہے۔
ان دنوں مقاومت یمن  بہت سخت دن دیکھ رہی ہے؛ بھوک پیاس اور اسلحہ کی قلت کے باوجود  اکیلے ہی میدان میں کھڑی ہے۔
روٹی کا ایک خشک ٹکڑا، گرم پانی کا ایک پیالہ، ایک پرانی کلاشینکوف اور  زنگ زدہ گولیوں سے بھری چند میگزینیں ان کا کل سرمایہ ہیں۔
میرا پورا وجود اہل یمن کی مظلومیت سے شرمندہ ہے.
اہلیان یمن کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کہنے پر  امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام نے خود جاکر محب اہل بیت(ع) بنایا ہے ، اپنی دعاؤں میں انہیں نہ بھولیں اور کم سے کم ان کے حالات سے باخبر رہیں، مظلوم ترین سربازان امام زمان علیہ السلام کی کامیابی کے لئے صدقہ دیتے رہیں۔  یہ دن ان پر بہت سخت گزر رہے ہیں..  لیکن کربلا سے درس عبرت لیتے ہوئے مجاهدین  مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنی ملت، قوم، دین، مذھب اور ناموس کی حفاظت کر رہے ہیں۔
یقیناَ اللہ رب العزت مظلوم کا ساتھی اور مدد گار ہے اور اپنے وعدے کو پورا کرنے والا ہے۔
"اِن تَنصرُوا الله یَنصرکم و یثبت اقدامکم"..

تحریر :   ابو الغزہ



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15