Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194231
Published : 19/6/2018 16:11

ایرانی صدر اور امیرقطر کی ٹیلفونک بات چیت سے سعودی حکام تشویش میں مبتلا

عید الفطر کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جہاں بہت سے دیگر اسلامی ممالک کے اعلٰی حکام کو عید کی مبارک باد دی وہیں امیر قطر کو ٹیلیفون پر مبارکباد دینا اس وقت سعودی حکام کی تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جہاں بہت سے دیگر اسلامی ممالک کے اعلٰی حکام کو عید کی مبارک باد دی وہیں امیر قطر کو ٹیلیفون پر مبارکباد دینا اس وقت سعودی حکام کی تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے۔
اسپوٹینیک  نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ  سلمان کے مشیر خاص ’’سعود القحطانی‘‘  نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھا کہ:روحانی اور امیر قطر کے درمیان ہونے والی بات چیت اور یمن اور خطہ کے مسائل پر ہونے والی گفتگو کا تفصیلی حال’’ عزمی بشارہ‘‘ کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
سعودی بادشاہ کے مشیر کی مراد’’عزمی بشارہ‘‘ سے فلسطین کا وہ جوان نامہ نگار ہے جو آجکل قطر میں رہ رہا ہے اور جسے اماراتی پولیس کی طرف سے بھی کئی بار مارنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ایک سال قبل قطر کا اقتصادی بائیکاٹ کردیا گیا تھا جس کے سبب ایران نے مشکل وقت میں  اس کی مدد کی تھی جبکہ قطر  ماضی میں ایران کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا حصہ دار رہا ہے لیکن ایران نے اپنے پُرانے درد بھلا کر مشکل وقت میں قطر کا ساتھ دیا تھا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15