Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194319
Published : 26/6/2018 16:45

دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی فضائیہ کے میزائیلی حملے کی تازہ تفصیلات

بعض غربی ذرائع ابلاغ کا ماننا ہے کہ اسرائیلی ائیر ڈیفنس کی طرف سے داغے گئے دونوں میزائیل اپنے ہدف تک پہونچنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ شامی میڈیا نے اس خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے دونوں میزائیلوں کی فوٹو شائع کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ ان میں ایک میزائیل شمالی قنیطرہ کے آسمان میں جبکہ دوسرا شہر ’’ البعث‘‘ کی فضا میں منہدم ہوا ہے۔

ولایت پورٹل: شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کل رات غاصب صہیونی ائیر ڈیفنس نے دمشق کے انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر دو میزائیل داغنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
شامی ائیر ڈیفینس کی طرف سے یہ دونوں میزائیل اپنے ہدف تک پہونچنے سے پہلے ہی منحرف کردیئے گئے ہیں۔
اسی بیچ اسپوٹینک نیوز نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی میزائیلوں کا نشانہ درحقیقت دمشق ائیر پورٹ پر ایک ایرانی مال بردار طیارہ تھا۔
جبکہ بعض غربی ذرائع ابلاغ کا ماننا ہے کہ اسرائیلی ائیر ڈیفنس کی طرف سے داغے گئے دونوں میزائیل اپنے ہدف تک پہونچنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ شامی میڈیا نے اس خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے دونوں میزائیلوں کی فوٹو شائع کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ ان میں ایک میزائیل شمالی قنیطرہ کے آسمان میں جبکہ دوسرا شہر ’’ البعث‘‘ کی فضا میں منہدم ہوا ہے۔
یاد رہے کہ غاصب اسرائیل اس وقت شامی فوج کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی اور اس کے نتیجہ میں دہشتگردوں کی شکست سے بوکھلایا ہوا ہے جس کے سبب وہ شام کے خلاف کچھ نئے ہتھکنڑے اپنانے کے فراق میں ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25