Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194326
Published : 26/6/2018 19:24

ایران کے خلاف پروپیگنڈے کر اپنے ہتھیار فروخت کرنے میں لگی ہیں عالمی طاقتیں

قوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے خطہ کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج اپنی سیاست کی روٹیاں سیکنے اور اپنے ہتھیار فروخت کرنے کے لئے خطہ میں ایران کے خلاف پروپیگنڈے کررہا ہے تاکہ لوگ ایران سے خوف کھائیں اور اپنے تحفظ کے لئے ان سے ہتھیاروں کی بڑی بڑی ڈیل کریں۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق کل رات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا موضوع شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں قیام امن تھا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں بحرانوں کی اصل وجہ غاصبانہ قبضہ اور بیرونی مداخلت ہے۔غلام علی خوشرو نے کہا کہ فلسطین پر صہیونیوں کا ناجائز قبضہ اور مقبوضہ علاقوں میں ناجائز صہیونی ریاست کی بربریت خطے کے بحرانوں کی اصلی جڑ ہےغلام علی خوشرو نے کہا کہ اسرائیل لبنان و شام پر سو سے زائد بار حملے کر چکا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں جولان کی پہاڑیوں اور فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کا قبضہ بدستور جاری ہے۔انھوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن پر وحشیانہ جارحیت اور اس ملک کے شدید محاصرے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جارحانہ اور وحشیانہ اقدامات نے امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے خطہ کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج اپنی سیاست کی روٹیاں سیکنے اور اپنے ہتھیار فروخت کرنے کے لئے خطہ میں ایران کے خلاف پروپیگنڈے کررہا ہے تاکہ لوگ ایران سے خوف کھائیں اور اپنے تحفظ کے لئے ان سے ہتھیاروں کی بڑی بڑی ڈیل کریں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22