Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194332
Published : 27/6/2018 15:34

ہفتہ عدلیہ کے موقع پر ایرانی عدلیہ کے اعلٰی عہدیداروں کی رہبر انقلاب سے ملاقات

آپ نے اسلامی حکومت کے دوسرے شعبوں کی طرح عدلیہ کو بھی دشمن کی سازش کے نشانہ پر ہونے کی نشان دہی کرتے ہوئے فرمایا:آج اسلامی نظام کے دوسرے محکموں کی طرح عدلیہ بھی دشمن کے نشانہ پر ہے اور جھوٹے پروپیگنڈے کی زد میں ہے۔لہذا عدلیہ کو چاہیئے ایک مضبوط ٹیم بنائے جو میڈیا اور سائبر اسپیس پر اس عظیم اور آبرومند عدلیہ کا دفاع کرسکے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق آج صبح اسلامی جمہوریہ کی عدلیہ کے سربراہ سمیت بہت سے اعلٰی عہدیداروں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای(مد ظلہ العالی) سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب نے عدلیہ کے سب سے پہلے سربراہ آیت اللہ بہشتی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت اور ہفتہ عدلیہ کی مناسبت کے موقع پر تمام عدلیہ کے عہدیداروں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران میں عدلیہ کی بنیاد شہادت اور فداکاری پر رکھی گئی ہے۔لہذا آیت اللہ بہشتی اور آپ کے مجاہد ساتھیوں نے عدلیہ میں رہنے والوں کے فرائض مشخص و معین کردیئے ہیں  کہ اس محکمہ میں جہاد اور ایثار کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔
رہبر انقلاب نے کسی بھی نظام میں عدلیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: عدلیہ کسی بھی نظام کی ریڈھ کی ہڈی ہوتی ہے اور اگر عدلیہ اپنے فریضہ میں کوتاہی نہ کرے تو لوگوں کو سکون اور امن بھری  زندگی گذارنے کا موقع ملتا ہے۔
آپ نے فرمایا: عدلیہ پر لوگوں کو بھروسہ اور اعتماد ہے اور عدلیہ کو اس طرح خدمت انجام دینی چاہیئے کہ لوگوں کو یہ امید ہو کہ اگر کسی مسئلہ میں وہ عدلیہ کی طرف رجوع کریں گے تو انہیں اطمئنان بخش جواب ملے گا۔
آپ نے اسلامی حکومت کے دوسرے شعبوں کی طرح عدلیہ کو بھی دشمن کی سازش کے نشانہ پر ہونے کی نشان دہی کرتے ہوئے فرمایا:آج اسلامی نظام کے دوسرے محکموں کی طرح عدلیہ بھی دشمن کے نشانہ پر ہے اور جھوٹے پروپیگنڈے کی زد میں ہے۔لہذا عدلیہ کو چاہیئے ایک مضبوط ٹیم بنائے جو میڈیا اور سائبر اسپیس پر اس عظیم اور آبرومند عدلیہ کا دفاع کرسکے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25