Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194338
Published : 27/6/2018 16:47

تونس کے مسلمانوں کا اس سال حج پر جانے سے انکار؛حج کا سارا پیسہ مسلمانوں کے قتل عام پر خرچ کررہا ہے سعودی عرب

رپورٹ کے مطابق اس سال تونس کے عوام اور عازمین حج نے آل سعود کی یمنی نہتے مسلمانوں کے خلاف جارحیت پر تنقید اور احتجاج کرتے ہوئے مناسک کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے سے انکار کردیا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اس سال تونس کے عوام اور عازمین حج نے آل سعود کی یمنی نہتے مسلمانوں کے خلاف جارحیت پر تنقید اور احتجاج کرتے ہوئے مناسک کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے سے انکار کردیا ہے۔
اگرچہ پوری تاریخ میں جب سے آل سعود نے حجاز مقدس پر اپنا قبضہ جمایا ہے اس وقت سے وہ ہر سال کسی نہ کسی قوم یا ملک کو مناسک حج کی ادائیگی سے محروم کرتے آئیں ہیں جیسا کہ 7 برس سے کوئی شامی باشندہ حج کے لئے سعودی نہیں گیا اسی طرح 4 برس سے یمنیوں پر حج کے مناسک ادا کرنے پر پابندی ہے جبکہ 2 برس ہونے کو ہے کہ قطر کے مسلمان بھی فریضہ حج سے محروم ہیں۔لیکن تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ کسی قوم نے یہ جرأت دکھائی اور آل سعود کے منھ پر طمانچہ رسید کیا کہ تم ہمیں کیا محروم کرو گے ہم اس برس صرف اس وجہ سے حج کے لئے نہیں آئیں گے چونکہ یہ ظالم حکومت مسلمانوں سے کمایا ہوا پیسہ خود مسلمانوں کے قتل عام پر ہی خرچ کررہی ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22