Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194339
Published : 27/6/2018 17:9

شیخ زکزکی کی رہائی کے لئے ایک بار پھر نائیجیریا کے شیعہ مسلمان سڑکوں پر

افریقا کے نائیجیریا میں اسلامی فاؤنڈیشن کے سربراہ آیت اللہ شیخ زکزکی کی جلد از جلد رہائی کے لئے دار الحکومت ابوجا میں ہزاروں لوگوں نے حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف جم کر احتجاج کیا ہے ۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق افریقا کے نائیجیریا میں اسلامی فاؤنڈیشن کے سربراہ آیت اللہ شیخ زکزکی کی جلد از جلد رہائی کے لئے دار الحکومت ابوجا میں ہزاروں لوگوں نے حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف جم کر احتجاج کیا ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرہ کرنے والوں نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے یہ جواب طلب کیا ہے کہ ہمارے مذہبی رہنما کا قصور کیا تھا۔
یاد رہے کہ 2برس سے زائد عرصہ ہوا اسلامی فاونڈیشن کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کو بے بنیاد الزام کے تحت جیل میں ڈال دیا گیا تھا اور ان کے اسلامی مرکز پر فوج نے وحشیانہ حملہ کر ان کے سینکڑوں چاہنے والوں کو شہید بھی کردیا تھا ۔
ابھی پچھلے جمعہ بھی نائیجریا میں مظاہرہ تھا جس میں پولیس نے اپنی درندگی کا ثبوت دیتے ہوئے 16 لوگوں کو شہید کردیا تھا۔
ان پئے در پے مظاہروں اور دھرنوں کے پیچھے یہ سبب بتلایا جارہا ہے کہ حکومت شیخ کو کسی نامعلوم جگہ منتقل کرنا چاہتی ہے لہذا پوری شیعہ قوم ایک ساتھ بڑی شدت سے حکومت کے خلاف مظاہرہ کر شیخ کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کررہی ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22