Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194349
Published : 28/6/2018 15:48

یمن میں سعودی اتحادی فوج کے ایک اہم کمانڈر سمیت دسیوں زرخرید ڈھیر

یمنی فوج کے اس افسر نے بتایا کہ سعودی اتحادیوں کے سینکڑوں زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کے جنازے ہمارے کنٹرول میں ہے جن میں ’’زون 7‘‘ کا ایک اہم کمانڈر ناصر علی الذیبانی بھی ہے۔
ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے العالم کو انٹریو میں بتایا ہے کہ سعودی اتحادی فوج اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کے سبب وہ میدان میں اپنے کشتوں اور زخمیوں کو چھوڑ کر فرار کررہے ہیں۔
یمنی فوج کے اس افسر نے بتایا  کہ سعودی اتحادیوں کے سینکڑوں زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کے جنازے ہمارے کنٹرول میں ہے جن میں ’’زون 7‘‘ کا ایک اہم کمانڈر ناصر علی الذیبانی بھی ہے۔
اس افسر نے یمنی محاذ پر چل رہی گھماسان کی جنگ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت أضيق، شعير، المصادر، القذاميل، الأجاشر وغیرہ کے علاقے میں جنگ جاری ہے ہے جن میں دشمن کو کافی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نیز جیزان کے باڈر پر بھی یمنی فوج اور رضاکار الفراض نامی علاقہ کو واپس لینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور جس کے نتیجہ میں بہت سے سعودی زرخرید ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ یمن میں جنگ چلتے ہوئے 4 برس ہورہے جس سے یمنی عوام کو ہر طرح کی غذائی اور ادویہ جات کی قلت کا سامنا ہے لیکن یہ قوم مقاومت و مزاحمت کے ساتھ میدان میں ڈتی ہوئی اور اپنے وطن کی حفاظت میں مصروف ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22