Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194353
Published : 28/6/2018 17:50

خانہ کعبہ کو جلانے کی داعشی کوشش ناکام؛سنپولو کو دودھ پلا کر جوان کیا ہے سعودی حکومت نے

اس سے پہلے بھی داعش اور القاعدہ کی طرف سے خانہ کعبہ کو نذر آتش کرنے کی دھمکی بھرے پیغام موصول ہوچکے ہیں لیکن سعودی حکومت یہ سوچ کر خوش ہے کہ جن چراغوں کو ہم نے جلایا ہے وہ ہمارے دامن کو نہیں جلا سکتے لیکن وہ یہ بھول گئے کہ سانپ کو دودھ پلانے سے اس کا زہر ختم نہیں ہوتا بلکہ مزید بڑھتا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں وہابی دہشت گردوں نے خانہ کعبہ پر پیٹرول چھڑک کراسے آگ لگانے کی کوشش کی جسے طواف کرنے والے عمرہ زائرین نے ناکام بنادیا۔رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرنے والے اس وہابی دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ،سعودی پولیس نے گھناؤنی حرکت کرنے والے وہابی دہشت گرد کی شناخت نہیں کی ہے۔
طواف کے دوران خانہ کعبہ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب طواف کرنے والوں میں سے ایک شخص نے اچانک پٹرول کی بوتل نکالی اوررکن یمانی پر چھڑک دیا اورآگ لگانے کی کوشش کی ۔ وہابی دہشت گرد نے غلاف کعبہ پرپٹرول چھڑکا اور وہاں موجود زائرین کو مخاطب کرکے کچھ کہالیکن اسی دوران زائرین اسے دبوچ کر  پولیس کے حوالے کردیا۔
اس سے پہلے بھی داعش اور القاعدہ کی طرف سے خانہ کعبہ کو نذر آتش کرنے کی دھمکی بھرے پیغام موصول ہوچکے ہیں لیکن سعودی حکومت یہ سوچ کر خوش ہے کہ جن چراغوں کو ہم نے جلایا ہے وہ ہمارے دامن کو نہیں جلا سکتے لیکن وہ یہ بھول گئے کہ سانپ کو دودھ پلانے سے اس کا زہر ختم نہیں ہوتا بلکہ مزید بڑھتا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22