Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194354
Published : 28/6/2018 18:21

امریکہ منشیات کے استعمال کا سب سے بڑا اڈہ: اقوام متحدہ

پرسوں اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں منشیات کی سب سے زیادہ مانگ یورپ میں ہے جہاں تقریباً 75 فیصد لوگ ذہنی دباؤ اور دیگر امراض سے وقتی سکون حاصل کرنے لئے منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔ منشیات کا استعمال سب سے زیادہ امریکا میں ہوتا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 27کروڑ افراد منشیات کے عادی ہیں جن میں سب سے بڑی تعداد امریکی اور یورپی ممالک کے شہریوں کی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جانب سے ہر سال 26 جون کو دنیا بھر میں منشیات کے استعمال اور اس کی غیر قانونی تجارت کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے  منشیات کے استعمال پر 7 دسمبر 1987 کو اقوام متحدہ نے ہر سال 26 جون کو اس کے خلاف آگاہی کا دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
پرسوں  اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں منشیات کی سب سے زیادہ مانگ یورپ میں ہے جہاں تقریباً 75 فیصد لوگ ذہنی دباؤ اور دیگر امراض سے وقتی سکون حاصل کرنے لئے منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔ منشیات کا استعمال سب سے زیادہ امریکا میں ہوتا ہے جبکہ صرف ہیروئن کے استعمال میں تعداد کے حوالے سے ایشیا سرفہرست ہے۔
طبی اور نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی نسل میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کا رجحان درحقیقت دولت کی انتہائی فراوانی یا انتہائی غربت، دوستوں کی بُری صحبت، جنس مخالف کی بے وفائی، اپنے مقاصد میں ناکامی، حالات کی بے چینی اور مایوسی، والدین کی بچوں کی طرف سے بے اعتناہی، معاشرتی عدم مساوات، ناانصافی اور والدین کے گھریلو تنازعات بھی نشہ کے آغاز کے اسباب ہو سکتے ہیں۔ اس دن کے منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایسے اسباب کو دور کیا جائے یا انہیں کم کیا جائے تاکہ نئی نسل منشیات کی لعنت سے بچ سکے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21