Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194360
Published : 30/6/2018 17:58

شام کے درعا علاقہ میں کئی دہشتگرد گروہ نے خود کو فوج کے سپرد کیا

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے بشار حکومت نے دہشگردوں کو آخری الرٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جو دہشتگرد ہتھیار پھینک کر اپنے کو فوج کے حوالے کردے تو اسے سنگین سزاؤں سے نجات مل سکتی ہے جس کے چلتے اب تک بہت سے مسلح دہشتگردوں نے اپنے کو فوج کے سپرد کردیا ہے۔

ولایت پورٹل: شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ درعا کے اطراف و اکناف میں بشار حکومت کی طرف سے عام معافی کے اعلان کے چلتے کئی مسلح گرہوں نے ہتھیار ڈال کر اپنے کو فوج کے سپُرد کردیا ہے۔
شامی فوج اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر شام کے باقی ماندہ دور دراز علاقوں میں چھپے دہشتگردوں کے صفائے میں مصروف ہے اب جبکہ اس ملک میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ان کے سامنے صرف ان دو راستوں میں سے کسی ایک کا انتخاب ناگزیر ہے یا تو شامی فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے ہلاکت ہوجائیں یا پھر بغیر کسی شرط کے ہتھیار پھینک کر حکومت کی عام معافی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کو شامی فوج کے سپرد کردیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے بشار حکومت نے دہشگردوں کو آخری الرٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جو دہشتگرد ہتھیار پھینک کر اپنے کو فوج کے حوالے کردے تو اسے سنگین سزاؤں سے نجات مل سکتی ہے جس کے چلتے اب تک بہت سے مسلح دہشتگردوں نے اپنے کو فوج کے سپرد کردیا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25